سیوان، 27 نومبر (یو این آئی) بہار میں اس ضلع کے سٹی تھانہ علاقے میں واقع ریلوے اوور برج کے نزدیک ایک
تاجر کے قتل کے ایک معاملے میں جیل میں بند راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو آج عدالت نے ریمانڈ پر لیا ہے۔محمد شہاب الدین کو راجیو روشن نامی تاجر کے قتل کے معاملہ میں آج چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ پریم کمار کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں اپنی تحویل میں لے کر جیل بھیج دیا۔اس معاملہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق سٹی تھانہ علاقہ کے ریلوے اوور برج کے نزدیک موٹر سائیکل سوار مسلح بدمعاشوں نے 16 جون 2014 کو راجیو روشن چندریشور پرساد عرف چندا بابو کے بیان پر جیل می بند محمد شہاب الدین اور ان کے بیٹے سمیت تین افراد کے خلاف سٹی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔خیال رہے کہ اس سے قبل چندربابو کے دو بیٹوں کا قتل کردیا گیا تھا اور اس معاملہ میں راجیو روشن چشم دید گواہ تھا۔