لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ اندرا نگر میں انسداد نشہ بندی مرکز کی عمارت سے مشتبہ حالات میں گر کر ایک نامعلوم خاتون کی موت ہو گئی۔ اسے زخمی حالت میں ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا جہاں دوران علاج خاتون نے دم توڑ دیا۔ اس معاملہ میں پولیس خاتون کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اندرا نگر کے تکروہی واقع انسداد نشہ بندی مرکز ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس عمارت میں نشہ چھڑوانے کیلئے
علاج کیاجاتا ہے۔
انسداد نشہ بندی مرکز کے کیئر ٹیکر مہیش کے مطابق تقریباً ۳۵ سالہ اس خاتون کو چند دنوں قبل جی آر پی شاہجہانپور نے داخل کرایا گیا ۔ وہ چوبیس نومبر کو عمارت کی تیسری منزل پر کھڑی تھی۔ اچانک وہ نیچے گر گئی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گئی تھی۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے نامعلوم خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے، پولیس اس کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔