ایڈیلیڈ۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ہیوز کی المناک موت کے باوجود ٹیم کے تیز گیند بازوں کو ہندوستان کے خلاف کل سے شروع ہو رہے پہلے ٹسٹ میں بائونسر پھینکنے سے گریز نہیں کرنا چاہئے۔ پونٹنگ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مشیل جانسن میچ کی پہلی گیند ہی بائونسر ڈالے۔ ہیوز کی گزشتہ ماہ شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران بائونسر لگنے سے موت ہو گئی تھی۔پونٹنگ نے کہا میں نہیں چاہتا کہ کوئی زخمی ہو لیکن بائونسر کرکٹ کا حصہ ہے۔ اگر وہ پچھلی بار کی طرح جارحانہ نہیں کھیلیں گے تو مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹسٹ کرکٹ کی روح کے مطابق نہیں کھیل رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ٹسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا نے کافی اونچے معیار قائم کئے ہیں اور ٹیم اب جارحیت نہیں چھوڑ سکتی۔انہوں نے کہا آسٹریلیا نے اپنے لئے جو معیاری طے کئے ہیں، اسے ان پر کھرا اترنا ہوگا۔ انہیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ہرانا کتنا مشکل ہے۔