ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دیپیکا پدوکون کے درمیان چند برس قبل انتہائی گہری دوستی تھی تاہم حالات نے پلٹا کھایا اور دونوں کے درمیان قربتیں دوریوں میں بدل گئیں لیکن دونوں ستارے ایک مرتبہ پھر قریب آنے لگے ہیں. بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیرکپور اور دیپیکا پدوکون ان دنوں اپنی نئی فلم ’’تماشا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ شوٹنگ کے دوران دونوں ستاروں کے درمیان فاصلے ایک مرتبہ پھر سمٹ رہے ہیں، رنبیر کپور اپنی دوست کترینہ کیف کی غیر موجودگی میں دیپیکا پدوکون کے ساتھ ناصرف زیادہ س
ے زیادہ وقت گزارتے ہیں بلکہ دونوں ایک ساتھ کھانا کھانے بھی جاتے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ کے ہولی کے تہوار کے موقع پر اپنے بیٹے اور دیپیکا کی ایک تصویر بھی ٹوئٹ کی تھی۔