لکھنؤ (نامہ نگار)اپنے پارلیمانی حلقہ میں دو روزہ دورے پر آئے وزیر داخلہ نے جمعہ کو کارکنان اور عہدہ داران کے ساتھ ہی ساتھ عام آدمی سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے صبح سے ہی بی جے پی کار کنان اور نمائندہ وفد ان سے ملنے کیلئے بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ
پر موجود تھے۔ اس موقع پر راج ناتھ نے سبھی سے ملاقات کی اور ان کی فریاد بھی سنی وزیر داخلہ سے ملنے والوں میں کملیشور پوری گوسوامی رکن پارلیمنٹ نیپال ، ڈاکٹر آشوتوس سکسینا ، ڈاکٹر مہیندر ناتھ رائے تنظیمی سکریٹری اساتذہ یونین ، کیلاش چندر جین صدر اور راج کمار ورما صرافہ ایسو سی ایشن ، ڈاکٹر دیو دت شکلا ، رنویر سنگھ گوڑ ، سابق پرنسپل ودیہ مندر ، راجو اور سنجے وغیرہ نے ملاقات کی ۔ اس کے علاوہ بی جے پی ریاستی دفتر انچارج بھارت دکشت کی قیادت میں نمائندہ وفد میں راج ناتھ کوعرض داشت سونپی ۔