لکھنؤ (نامہ نگار)سروجنی نگر علاقے میں موٹر سائیکل سے جا رہے پراپرٹی ڈیلر پر موٹر سائیکل سوار حملہ وروں نے چاکو سے حملہ کر دیا۔ حملے میں پراپرٹی ڈیلر کے داہنے کندھے اور سر پر چوٹ آئی ہے۔ فی الحال دیر شب تک پولیس معاملے کو پرانی رنجش سے جوڑ کر تفتیش کر رہی تھی۔ سروجنی نگر کے گوری کا رہنے والا سروج راوت (۳۵ )پراپرٹی ڈیلر ہے ۔ جس کا داروغہ کھیڑا میں بھی مکان ہے۔ بتایا
جا رہا ہے کہ سروج جمعہ کی شام گوری سے داروغہ کھیڑا واقع مکان پر جا رہا تھا۔ تبھی ایس آئی ایل چوکی کے آگے نہر کے نزدیک پیچھے سے آئے موٹر سائیکل سے سوار حملہ وروں نے سروج پر چاقو سے حملہ کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ سروج موٹر سائیکل سے گر گیا۔ حملے میں سروج کے سر اور کندھے پر زخم آئے ہیں۔خون سے لتھ پتھ سروج کو گاؤں والوں نے اسپتال میں داخل کرایا فی الحال پولیس معاملے کو مشتبہ مان رہی ہے۔