آگرہ، (یو این آئی) آگرہ کے شمس آباد علاقے میں کل دیر شام بارش کے دوران بجلی گرنے سے ایک پینٹر کی موت ہوگئی ہے ۔پولیس کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ تاج گنج کا رہنے والا موہن سنگھ نہرو انکلیو میں واقع بینک اہلکار کے مکان کی چھت پر پینٹنگ کررہا تھا۔ اسی دوران آندھی اور بار ش کی وجہ سے اس پر بجلی گر گئی اور وہ شدید طور پر جھلس گیا۔
تشویش ناک حالت میں اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے گھر والوں نے لاش کوبینک اہلکار کے مکان میں رکھ کر ہنگامہ کیا۔ بعد ازاں پولیس نے لوگوں کو سمجھا کر معاملہ رفع دفع کیا۔