بریلی (نامہ نگار)رات کو گھر میں گھسے نقاب پوش بدمعاشوں نے گھر میں سورہی خاتون اس کی بیٹی کو یرغمال بناکر زیور اور نقد روپئے لوٹ لیا۔مخالفت کرنے پر خاتون کو زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔واردات کی اطلاع پولیس کودینے پر ان کے ذریعہ کوئی رپورٹ نہیں درج کی گئی ۔ جس پر خاتون نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اس کی شکایت کرتے ہوئے کارروائی کی مانگ کی ہے ۔ عزت نگر تھانہ علاقے کی آشوتوش کالونی میں نواب گنج تحصیل میں کلرک کے عہدے پرتعینات شسیلا دیوی کے گھر میں گھسے بدمعاشوں نے لاکھوں روپئے کے زیورات اورنقد روپئے لوٹ لیا ۔ اور مخالفت کرنے پر اسے زخمی کرکے فرار ہوگیا۔ کلکٹریٹ پہنچی سشیلا نے بتایاکہ اسے اس کے شوہر کے موت کے بعد متوفی کے وارثین میں نوکری ملی تھی اس وقت وہ نواب گنج میں تعینات ہے ۔ وہ رات اپنی بیٹی درشٹی کے ساتھ کمرے میں سوررہی تھی ۔ نصف شب کو پانچ نقاب پوش بدمعاش اس گھر میں گھس آئے اور اس کو اس کی بیٹی کو اسلحہ کے دم پریرغمال بنالیا اور الماری میںرکھی دوسونے کی چین ،چار چوڑیاں ،کنڈل اور دس ہزار روپئے لوٹ لئے اس کے بعد وہ باہر سے دروازہ بندکرکے بھاگ گئے ۔ صبح جب اس نے اس کی اطلاع تھانہ عزت نگر کو دی لیکن پولیس نے اس کی کوئی سنوائی نہیں کی ۔ سشیلا نے اے ڈی ایم سے اس معاملے میں کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔