سکما:چھتیس گڑھ کئے اس ضلع میں تالاب میں نہانے گئے چار بچوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ ئی چاروں بچے گاؤں میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے آئے تھے ۔پولیس ذرائع کے مطابق سکما تھانہ علاقہ کے کوکڈراس گاؤں میں جمعہ کو تالاب میں نہانے گئے چار معصوم بچوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ مرنے والے بچوں میں سے تین کی عمر پانچ برس اور ایک کی عمر چھ برس تھی۔ جبکہ ان میں سے دو بچے آپس میں چچاد زاد بھائی تھے ۔پولیس نے بتایا کہ گاؤں میں کل ایک گھر میں شادی کی تقریب تھی۔ دوپہر تقریباً ایک بجے گاؤں سے 200 میٹر دور تالاب میں نہانے گئے تھے ۔ گزشتہ چند دنوں سے ہوئی برسات کی وجہ سے تالاب بھرا ہوا تھا۔ نہاتے وقت گہرے پانی میں جانے سے چاروں بچوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔چاروں بچوں کی شناخت کرلی گئی ہے ۔