تھانے: مہاراشٹر میں یہاں کے بھوانی چوک پر شیو سینا کے سیکڑوں کارکنوں نے تہلکہ میگزین کے خلاف مظاہرہ کرکے اس کی کاپیاں نذر آتش کردیں ۔
رسالہ نے اپنے تازہ شمارے کے کور پر آنجہانی شو سینا لیڈر بال ٹھاکرے کی تصویر چھاپی ہے جس میں ان کا موازنہ دہشت گرد سے کیا گیا ہے ۔
شیو سینا کے ضلع سربراہ اور عوامی تعمیرات کے وزیر ایکناتھ شندے نے تہلکہ میں بال ٹھاکرے کی قابل اعتراض تصویر چھاپنے کی سخت مذمت کی اور اس کے مدیر سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
مسٹر شندے نے کہا کہ معافی نہ مانگنے پر احتجاج اور تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں اگر مدیر نے معذرت نہ کی تو انہیں شیوسینکوں کے غصہ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔