دمام: سعودی عرب کے شہر دمام میں کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں ایک مقامی رہائشی جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق حملے کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے، جبکہ حکام املاک اور تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔
تاحال حملے کی نوعیت، ذمہ داروں اور اس کے ممکنہ محرکات کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ حکام کی جانب سے مادی نقصان کی مکمل تفصیلات بھی جاری ہونا باقی ہیں۔