عراق میں داعش نے ایک اور جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے چار عراقی مردوں کو زندہ زندہ جلا دیا۔
عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش نے چار عراقیوں کے ہاتھ پیر باندھ کر انہیں لٹکا دیا اور اس کے بعد ان کے نیچے آگ جلا دی جس کی وجہ سے وہ جل کر راکھ ہو گئے اور صرف ان کی ہڈیاں باقی بچیں۔
دھشتگرد ٹولے داعش نے ان افراد کو زندہ زندہ جلانے کی وجہ یہ بتائی کہ انہوں نے دھشتگردوں کا ساتھ نہیں دیا۔
واضح رہے کہ عراق کا صوبہ الانبار اس ملک کا ایک بڑا صوبہ ہے جس کا اکثر علاقہ دھشتگردوں کے قبضے میں ہے۔