ممبئی:نجی شعبہ کا یس بینک آئندہ سال جون تک کریڈٹ کارڈ کاروبار میں قدم رکھے گا۔ بینک نے ایچ ڈی ایف سی بینک کے سابق سی ای او رجنیش پربھو کو اپنے اس کاروبار کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ بینک نے ایک بیان میں کہا کہ کریڈٹ کارڈ کاروبار ۱۷۔۲۰۱۶ کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہو گا۔ اس کے ساتھ بینک ریٹیل بینکنگ کے سبھی پروڈکٹس کو مکمل کر لیگا۔