نئی دہلی : افغانستان کے ہندوکش علاقے میں درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو دو بج کر 33 منٹ پر ریختر پیمانے پر 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کا مرکز زمین کے 98 کلومیٹر اندر 36.0 ڈگری شمالی عرض البلد اور 70.6 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔ فی الحال زلزلے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔