ایران کے سپریم لیڈر آیتہ الل مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز نے جنوبی ایران کے ساحلی پانیوں سے دشمن افواج کو پیچھے دھکیل کر انہیں بحیرہ عرب منتقل کردیا۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ دشمن افواج کو جلد بحیرہ عرب سے بھی باہر نکال دیا جائے گا، ایرانی فورسز دشمن افواج کو بحیرہ عرب سے بھی نکالنے کے لیے جلد کارروائی کریں گی۔