نئی دہلی: میں کاروں کی فروخت میں 6.06 فیصد بڑھ کر 163093 یونٹ پر پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ اعداد و شمار 153781 رہا تھا۔ گاڑی مینوفیکچررز کی سب سے بڑی تنظیم سیام کی جانب سے آج یہاں جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست میں کاروں کی برآمد میں 0.02 فیصد کی کمی درج کی گئی اور یہ 46587 اکائی سے کم ہو کر 46579 پر آ گیا۔زیر جائزہ مدت میں تجارتی گاڑیوں کی کل فروخت 213938 یونٹ سے 3.99 فیصد بڑھ کر 222476 یونٹ پر پہنچ گئی۔ اس دوران کمرشیل گاڑیوں کی فروخت 48518 یونٹ کے مقابلے 7.58 فیصد بڑھ کر 52198 یونٹ پر پہنچ گئی تھی۔