لکھنو: نوئیڈا میں ایک نجی کمپنی میں کام کرنے والے درگیش سنگھ (۲۳) کی اتوار کو علی الصبح موت ہوگئی ۔درگیش کو سہار اسپتال میں بھرتی کیاگیا تھا ۔ جہاں دیررات اس کی موت ہوگئی ۔ ڈاکٹروںنے بتایاکہ ڈینگو ہونے سے درگیش کے جسم کے کئی دیگر عضو متاثرہوگئے تھے ۔
ملٹی آرگن پھیلور ہونے کے سبب مریض کی موت ہوئی تھی۔درگیش کو دودن قبل نوئیڈا میں تیز بخار ہواتھا ۔ جس کے بعد اسے لکھنو¿ لایاگیا ۔ اس کے علاوہ بلرام پور اسپتال میںآج بڑی تعداد میں دماغی بخار سے متاثر بچوں کو بھرتی کرایاگیا ۔ بلرام پور اسپتال میں ہی ڈائیرا کے سبب ایک بچے کی موت ہوگئی ۔
عالم باغ کی رہنے والی فضا کو الٹی اور دست کے سبب بلرام پور اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا ۔ جہاں علاج کے دوران اتوار کو دن میں اس کی موت ہوگئی ۔ بلرام پور میں ہی گزشتہ کچھ دنوں سے علاج کرارہے دماغی بخار سے متاثر دوبچوں رچنا اور شوبھت کی موت ہوگئی تھی ۔فی الحال محکمہ صحت کے اعلیٰ افسرا ن نے کچھ کہنے سے انکار کردیا۔