ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ شادی کیلئے اپنے آپ کو بہت کم عمر سمجھتی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ شادی کیلئے بہت چھوٹی ہیں۔ اس لیے انہوں نے شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا، ان کی تمام تر توجہ صرف کیریئر پرمرکوز ہے اور وہ خود کو بہترین اداکارہ ثابت کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ میڈیا ان کی شادی کی افواہیں پھیلا کر مداحوں کو گمراہ کرتا ہے وہ جب بھی شادی کا ارادہ کریں گی خود منظر عام پر آکر اس بات کا اعلان کرینگی۔