ملتان: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں سپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار رہنے والے محمد عامر نے تباہی مچا دی، ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لے اوڑے۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی نمائندگی کرتے ہوئے سٹیٹ بینک کیخلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 3 جبکہ دوسری اننگز میں 7 وکٹیں لے کر اپنی فارم اور فٹنس ثابت کر دی، اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد عامر کی ٹیم سوئی سدرن گیس کمپنی نے سٹیٹ بینک کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔