نرولی:قصبہ میں گندگی کو لے کر باشندوں میںبرہمی پائی جا رہی ہے۔ نرولی قصبہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔ یہاں کے رہنے والوں نے بتایاکہ بازارکی اہم سڑک پر پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب جگہ جگہ پانی بھر گیا ہے ۔ بار ش میں یہ پانی دکانوں کے اندر داخل ہوجاتا ہے۔ جس سے دکانو ں میں رکھاسامان بیکار ہوجاتا ہے۔ قصبہ کے لوگوں کو گندے پانی سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے۔ وہیں اس گندے پانی کے سبب متعدد ی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ بھی پایاجا رہا ہے۔