عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گردانہ کار بم دھماکوں میں درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز عراق کے مختلف علاقوں میں تین کار بم دھماکے ہوئے جن میں ستّاون افراد جاں بحق اور ستّر سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق سب سے بڑا اور ہولناک کار بم دھماکہ مشرقی عراق میں واقع صوبے دیالہ کے شہر، خالص میں ہوا جس میں پینتیس افراد جاں بحق اور تیس سے زائد دیگر زخمی ہوئے۔عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر خالص میں یہ کار بم دھماکہ، ایک میڈیکل اسٹور کے سامنے ہوا جبکہ دارالحکومت بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں بارہ افراد جاں بحق اور بیس دیگر زخمی ہوئے۔
زبیر کے علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے میں بھی دس افراد جاں بحق اور بیس سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔