پورٹ:امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے ہیتی میں ہونے والے آئندہ انتخابات کے لئے حمایت کی درخواست کی اور کہا کہ تشدد اور دھمکی کے لئے یہاں کوئی جگہ نہیں ہے ۔مسٹر کیری نے اپنے ہیتی دورے کے دوران کہا کہ امریکہ انتخابات کے دوران امن کو یقینی بناناچاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا “آئندہ تین ہفتے بغیر کسی حادثے اور تشدد کے انتخابی فائدہ اٹھانے کا موقع ہے ۔ امریکہ کسی بھی تشدد کی مذمت کرتا ہے اور انتخابی عمل میں مکمل تعاون کے لئے مصروف عمل ہے ”۔وزیر خارجہ نے ہیتی کے صدر مائیکل مارٹیل¸ سے بھی ملاقات کی۔مسٹر مارٹیلی کے انتخابات میں حصہ نہیں لینے پر ایک سینئر افسر نے کہا“ان کے اوپر یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات کے لیے سیکورٹی کو یقینی بنائیں اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے اپنی کوششیں صرف کریں۔