سڈنی: آسٹریلیا کی پولیس نے گزشتہ ہفتے ایک پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔نیو ساتھ ویلز پولیس نے کہا کہ پولیس نے کئی ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی اور 16 سے 24 سال کے درمیان پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ محکمہ پولیس کے ملازم کرٹس چیانگ کو جمعہ کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے فرہاد خلیل محمد جبر (15)کو وہیں پر مار گرایا تھا۔مجرم کی شناخت ایرانی شہری کے طور پر ہوئی تھی۔ پولیس نے اس معاملے کو دہشت گردی سے متاثر بتایا تھا۔ منگل کے روز پولیس نے حملہ آور کے اسکول کے ہی 17 سالہ ایک طالب علم کو گرفتار کیا تھا۔ حکومت کا ماننا تھا کہ مسٹر چیانگ کا قتل قومی سلامتی پر سوال کھڑا کرتی ہے اس لئے اس معاملے پر فوری کاروائی کی گئی۔