واشنگٹن : گوئٹے مالا کے سانٹا قطرینہ پنولا میں گزشتہ جمعرات کو گرنے والے تودے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 171 ہو گئی ہے ۔حکام نے بتایا کہ گوئٹے مالا کے دارالحکومت کے باہر ملبے سے 10 مزید لاش برآمد ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 171 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سینکڑوں لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔حکام نے بتایا کہ راحت اور بچا¶ کی مہم جاری ہے اور راحت رسانوں کو مہم چلانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔