بریلی:اتر پردیش میں بریلی کی ایک عدالت نے کرائے پر جیپ لے کر راستے میں لوٹ مار اور ڈرائیور کو قتل کرنے کے ایک معاملے میں ایک خاتون سمیت تین افراد کو عمر قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق فرید پور علاقے کے پچوم¸ گاں کے رہنے والے گلشیر کی جیپ کو 10 اکتوبر 1992 کو مورپال اور اس کی بیوی لیلاوتی نے کرائے پر حاصل کیا تھا۔ ان کے ساتھ چار نوجوان اروند عرف سللڑ، گنگاپرساد، کرشن گوپال عرف مللو شرما اور دیاشکر بھی تھے ۔ اپنے ساتھ ایک اور ڈرائیور میوارام کو لے کر گلشیر نے سفر شروع کیا لیکن ان لوگوں نے جیپ کو راستے میں رکوادیا اور گلشیر اور میوارام کو مارنا اور لوٹنا شروع کر دیا۔پٹائی سے میوارام کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ کیس کی سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج سریندر پرساد یادو کی عدالت نے لیلاوتی، گنگاپرساد، مللو شرما اور دیاشنکر کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید اور 10-10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔