لکھنو:ملیح آباد کے آمرپالی واٹر پارک کے سامنے ہوئے دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ حادثہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوںکو ٹراما سینٹر لے گئی جہاں ان دونوں نے دم توڑ دیا جبکہ متوفی کا دوسرا ساتھی شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ سندیلہ کا رہنے والا قاسم احمد (۲۲) منگل کو اپنے ساتھی کے ساتھ سندیلہ سے ملیح آباد کی طرف آرہا تھا۔ تبھی لکھنو¿ سے مزدوری کرکے مال کے کلیان پور گہدوں کا رہنے والا رام آسرے (۳۰) واپس لوٹ رہا تھا۔ آمر پالی واٹر پارک کے سامنے دونوں کی موٹر سائیکلیں آمنے سامنے آگئیں اور زوردار ٹکر ہو گئی۔ ٹکر میں قاسم اپنے ساتھی سمیت دور جا گرا۔ ادھر رام آسرے بھی شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ حادثہ ہوتے ہی موقع پر راہ گیروں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ اطلاع پولیس کو دی گئی۔ کچھ دیر بعد موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران بدھ کی صبح رام آسرے اور قاسم کی موت ہو گئی۔