ڈکار:القاعدہ ان اسلامک مغرب (اقیم ) نے کہا ہے کہ برکینا فاسو کی راجدھانی کے ایک ہوٹل پر جاری حملہ انہوں نے کرایا ہے ۔ یہ اطلاع ایس آئی ٹی ای انٹلی جینس گروپ نے دی ہے ۔کٹر جنگجو تنظیم کے ایک سینئر رکن نے دسمبر میں برکینا فاسو سمیت کئی ممالک کے مسلمانوں سے جہاد کرنے کی اپیل کی تھی۔ رقیم نے دیگر دو تنظیموں کے ساتھ نومبر میں پڑوسی ملک مالی میں ہوئے حملے کی ذمہ داری بھی لی تھی جس میں 20 افراد مارے گئے اور لوگوں کو یرغمال بنایا گیا تھا۔