نئی دہلی:کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے ہریانہ میں ریزرویشن کی مانگ پر تحریک چھیڑنے والی جاٹ برادری کے لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے اور اپنے مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے نکالنے کی اپیل کی ہے ۔
مسٹر گاندھی نے ایک پیغام میں کہا،‘‘میں ہریانہ کے لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں، کیونکہ کسی بھی مسئلے اور مطالبے کے کا حل بات چیت سے ہی نکالا جا سکتا ہے ’’۔
ہریانہ میں جاٹ برادری کے لوگ تقریبا ایک ہفتے سے دیگر پسماندہ طبقات کے تحت ریزرویشن کی مانگ پر تحریک چلا رہے ہیں۔یہ تحریک پرتشدد شکل اختیار کر گئی تھی جس کی وجہ وہاں کے 9 اضلاع میں فوج طلب کی گئی ہے اور روہتک، بھیوانی سمیت کچھ شہروں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق تشدد میں اب تک تین لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔