ایٹہ:اترپردیش کے ایٹہ ضلع میں چیکنگ کے دوران شراب اسمگلر کار چھوڑ فرار ہو گئے ۔ کار سے 26 پیٹی غیر قانونی طور سے لائی گئی شراب برآمد کی گئی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کل رات اواگڑھ قلعہ کے پاس پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ اس دوران شراب اسمگلر کار چھوڑ کرفرار ہو گئے ۔ پولیس نے کار سے 26 بوری ہریانہ سے اسمگلنگ کرکے لائی جا رہی شراب برآمد کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس فرار شراب اسمگلروں کی تلاش کر رہی ہے ۔