پرتاپ گڑھ: اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ انتوں علاقے کے بہیلیا پور گاوُں میں بیٹی کو اسکول بھیجنے کے تنازعہ کیوجہ سے میاں بیوی نے زہر کھا لیا جنہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھتے ہوئے دونوں کو الہ آباد منتقل کر دیا ۔
ضلع اسپتال کے میڈیکل افسر نے بتایا کہ سروجا دیوی (30) اور اس کے شوہر شوبھناتھ(35) کو زہریلی شئے کھانے کے سبب علاج کیلئے داخل کرایا گیا جنکی حالت نازک دیکھتے ہوئے الہ آباد منتقل کر دیا جب کہ شوبھناتھ کے بموجب اس کی چھہ سال کی بیٹی ہے جس کو وہ اسکول بھیج رہا تھا تو اس کی بیوی نے جانے سے منع کیا ۔اسی کہا سنی میں اس کی بیوی نے دھان میں چھڑکنے والی زہریلی دوا کھا لی تو اس نے بھی زہر کھا لیا۔دونوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔