لکھنؤ’:جواہر لال نہرو دونیورسٹی دہلی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار اترپردیش اسمبلی کے لئے آئندہ سال ہونے والے انتخابات کی انتخابی مہم 18 ستمبر سے شروع کریں گے ۔
لکھنؤسے ان کی مہم شروع ہوگی۔ وہ بالخصوص نوجوانوں اور طلبہ کے ساتھ رابطہ قائم کرکے اپنی مہم کو آگے بڑھائیں گے ۔ لکھنؤ سے وہ فیض آباد جائیں گے ۔ فیض آباد کبھی بایا ں محاذ کا گڑھ رہا ہے ۔وہاں سی پی آئی کے امیدوار مترسین ممبر پارلیمنٹ او رممبر اسمبلی رہ چکے ہیں۔
راج بلی یادو فیض آباد کی گوسائیں گنج حلقہ سے کئی مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں ۔ وہ سی پی آئی کے بڑے لیڈر تھیڈ ان کی ایک آواز پر تھوڑی دیر میں ہی ہزاروں افراد یکجا ہوجاتے تھے ۔
سی پی آئی اور سی پی ایم سمیت دیگر بائیں بازو کی جماعتوں نے اترپردیش میں مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔