نئی دہلی: دارالحکومت میں ڈینگو اور چکنگنیا کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈینگو کے 284 اور چکنگنیا کے 128 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
میونسپل کارپوریشنوں کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ڈینگو سے مزید دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس سال ڈینگوسے اب تک چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔
دارالحکومت میں کارپوریشنوں کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس سال ڈینگو سے متاثرین کی تعداد 771 تک پہنچ گئی ہے ۔ چکنگنیا کی زد میں 560 افراد آ چکے ہیں۔