گوہاٹی:گوہاٹی میں آج ایک ہوٹل میں ایک ہی کنبے کے چار افراد مردہ پائے گئے ۔ابتدائی چھان بین کے مطابق کسی گھریلو تنازعہ کی وجہ سے ماں باپ اور ان کے دو بچوں سمیت چار افراد نے خودکشی کرلی۔تاہم پولیس نے بتایا کہ وہ ہر ممکن زاویہ سے معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔یہ لوگ گنیش پوری علاقے کے سن سٹی ہوٹل کے روم نمبر 102 میں ٹھہرے ہوئے تھے اور ان کی لاشیں اسی کمرے میں پائی گئیں۔