میکسیکو سٹی:میکسیکو کے کولیاکان شہر میں فوج پر آج گھات لگا کر کئے گئے حملے میں پانچ فوجیوں کی موت ہو گئی اور کم از کم 10 فوجی زخمی ہو گئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولیاکان شہر میں آج علی الصبح فوج پر گھات لگا کر حملہ ہوا جس کے پیچھے مقامی منشیات اسمگلر کے ہاتھ ھونے کا اندیشہ ہے ۔
اس حملے میں فوج کے پانچ جوانوں کی موت ہوگئی اور 10 سے زیادہ جوان زخمی ہیں جن کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے ۔اس علاقے میں منشیات کے اسمگلنگ کے لیے جانے جانے والا سنالوا کارٹل سرگرم ہے ۔ جنوری میں اس کارٹل کے سرغنہ منشیات مافیا گجمین’الچاپو’ کو گرفتار کیا گیا تھا۔