امریکی فوج سے وابستہ سائنسدانوں نےاپنے عملے کی دماغی صلاحیت بڑھانے کیلئے برقی آلے کا کامیاب استعمال کیا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق تجربے کا مقصد فضائی عملے، ڈرون آپریٹرز اور دیگر افراد کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے، جس کیلئے عملے کو ڈیوٹی کے دوران خود کو مخصوص تاروں سے منسلک کرنا ہوتا ہے۔