غازی آباد:اترپردیش میں غازی آباد ضلع کے صاحب آباد علاقہ میں آج صبح ایک فیکٹری میں سنگین آگ لگنے سے 12 افراد کے مرنے کا اندیشہ ہے ۔ یہاں جیکٹیں تیار کی جاتی ہیں ۔فائر برگیڈ محکمہ کے افسران کے مطابق یہ واقعہ صبح 5 بج کر 20 منٹ کا ہے اور اس حادثہ کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد فائر برگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ۔آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے تفصیلاکا انتظار ہے ۔