مونگیر:بہار میں مونگیر ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے میں آج دبدبہ کی لڑائی میں حال ہی میں جیل سے چھٹ کر آئے ایک بدنام زمانہ مجرم کوگولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ شہید چوک کے نزدیک سنیما ہال کے احاطے میں چائے کی دکان پر موٹر سائیکل پر سوار دس بارہ مسلح بدمعاشوں نے مجرم سورج کمار ساو عرف جھرکھوا (32) کوگولی ماردی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ کر قتل کردیا۔ متوفی ضلع کے قاسم بازار تھانہ علاقے کے بیلن بازار کا باشندہ تھا۔ اس پر ضلع کے مختلف تھانوں میں قتل، رنگداری اور لوٹ کے 15 سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ گزشتہ 03 نومبر کو جیل سے رہا ہوا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر 17 خالی کارتوس برآمد کئے ہیں۔
لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مونگیر صدر ہسپتال بھیج دی گئی ہے ۔پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔