نئی دہلی:ملک کی تمام قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس کی وصولی اب 18 نومبر نصف شب تک نہیں ہونگی۔
آج یہاں جاری سرکاری ریلیز کے مطابق شاہراہوں پر بلارکاوٹ ٹریفک کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے ٹول ٹیکس معاف کرنے کی مدت 14 نومبر سے بڑھاکر 18 نومبر تک کر دی ہے ۔اس سے قبل یہ مدت 11 نومبر تک تھی۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آٹھ نومبر کی نصف شب سے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ کو بند کرنے کے اعلان کے بعد بازار میں نوٹ کی قلت ہوجانے کی وجہ شاہراہوں پر جام لگنے لگے تھے جس سے حکومت نے شاہراہوں پر ٹول ٹیکس معاف کر دیا تھا۔