کانپور (نامہ نگار) بارش کے بعد دوشنبہ کی صبح کہرے کی گھنی چادر نے اپنے شہر کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ سخت کہرے کے سبب ٹرینیں اور بسیں متاثر ہوئیں۔ گاڑیاں سڑکوں پر رینگتی نظر آرہی تھیں۔ گاڑیوں نے دن میں بھی ہیڈلائٹ جلا رکھی تھی۔ بس اسٹیشن پر بسوں کی آمد ورفت متاثر رہی اور ریلوے اسٹیشنوں پر درجنوں گاڑیاں مقررہ وقت سے کافی تاخیر سے پہنچیں۔ چار سے بیس گھنٹے تک تاخیر سے پہنچنے والی گاڑیوں کے سبب مسافروں کا ہجوم نظر آرہاتھا۔ کہرے کا سب سے زیادہ اثر دہلی شاہراہ پر تھا۔ افسران نے ریلوے ڈرائیوروں کو تیس کلومیٹر فی گھنٹہ چلانے کی احکامات دیئے ہیں۔