ایٹہ:اترپردیش حکومت نے ایٹہ میں کل ہوئے اسکول بس حادثے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع کے اسسٹنٹ روڈ ٹرانسپورٹ افسر(اے آر ٹی او) سمیت تین ملازمین کو معطل کردیا ہے ۔ضلع ببیادی تعلیم افسر آر کے ورما نے آج یہاں بتایا کہ بغیر قانونی منظوری کے اسکول چلنے پر علی گنج کے بلاک کوآرڈینیٹر اشوک شاکیہ اور ستیہ پرکاش سنگھ کو معطل کردیا گیا ہے ۔اس سے پہلے ریاست کے ٹرانسپورٹ کمشنر کے رویندر نائک کی سفارش پر اے آر ٹی او جے پی گپتا کو معطل کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ایٹہ ضلع کے علی گنج کوتوالی علاقے میں کل صبح اسکول بس کے شدید حادثے میں 12بچوں سمیت 13لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 40 بچے زخمی ہوگئے تھے ۔