موگا دیشو: ایک مشتبہ کار بم سے صومالی راجدھانی کے ایک ہوٹل کے گیٹ کو اڑا دیا گیا اور جنگجو اندر گھس گئے ۔ یہ اطلاع پولیس اور عینی شاہدین نے دی ہے ۔فی الحال جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی کسی نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔ صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب اکثر راجدھانی حملے کرتی رہتی ہے ۔موقع پر موجود پولیس افسر میجر علی حسین نے کہا فائرنگ جاری ہے فی الحال مزید کوئی تفصیل بتانا مشکل ہے ۔ اس کے چند لمحے بعد علاقہ میں دوسرے دھماکہ کی آواز سنی گئی۔