سدھارتھ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس کے درمیان اتحاد کے باوجود اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر کی شھرت گڑھ اسمبلی سیٹ پر دونوں جماعتوں کے امیدوار آمنے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔نامزدگی کے کل آخری دن ایس پی سے اگرسین سنگھ اور کانگریس پارٹی سے انل سنگھ نے مجاز امیدوار کے طور پر اپنا اپنا پرچہ داخل کیا۔ دونوں پارٹیوں کی طرف سے امیدوار اتارے جانے سے اس سیٹ پر کارکنوں میں تذبذب کی حالت نظر آ رہی ہے ۔