امریکی ایوان نمائندگان نے اوباماکیئر ختم کرنےسےمتعلق منصوبہ منظورکرلیا،ٹرمپ کوسکھ کاسانس مل گیامگرمظاہروں کے نئے سلسلے کاآغازبھی ہوگیاہے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کے روز ری پبلیکن ہیلتھ کیئر بل کی منظوری دے دی ہے، امریکن ہیلتھ کیئر ایکٹ کے نام سے تیار بل کے حق میں 217 جبکہ مخالفت میں 213 ووٹ آئے ، اگلے مرحلے میں یہ بل منظوری کے لیے سینیٹ بھیجا جائے گا۔
سینیٹ میں چونکہ ری پبلیکن کو اکثریت حاصل ہے اس لیے وہاں سے اس کی منظوری کے امکانات ہیں۔
بل کی منظوری کے بعد وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، اوباما کیئر اب اصولی طور پر ختم ہو چکا ہے۔
اس بل کی تمام ڈیموکریٹک اراکین نے مخالفت کی اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ایوان میں سربراہ نینسی پلوسی نے ایک شرمناک اقدام قرار دیا۔