ڈیموکریٹ رکن کانگریس سہاس صبر امنیم نے جیونیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کی وجہ سے امریکا میں بہت زیادہ مہنگائی ہوئی، ٹرمپ دور میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔
سہاس صبرامنیم کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کی وجہ سے ہیلتھ کیئر سسٹم میں کٹوتی اور ہاؤسنگ مہنگی کی گئی، ڈیموکریٹس جیتے تو امریکی عوام کو اولیت دیں گے۔