- لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے رات گئے بڑے پیمانے پر پولیس انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (قانون و انتظام) آدتیہ مشرا سمیت انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 34 افسران کا تبادلہ کردیا گیا۔
-
محکمہ داخلہ کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (قانون و انتظام) آدتیہ مشرا کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (عملہ) کے عہدہ پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ میرٹھ زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آنند کمار کی تعیناتی ایدیشنل ڈائریکٹر جنرل (قانون و انتظام) کے عہدہ پر کی گئی ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (عملہ) پی سی مینا کو اسی عہدہ پر ریزیڈنس کارپوریشن میں تعینات کیا گیا ہے ۔سی بی سی آئی ڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایم ایم ترڈے کی اسی عہدہ پر ٹریننگ ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ٹریفک) پرشانت کمار کو مسٹر آنند کی جگہ پر میرٹھ زون بھیجا گیا ہے ۔ سیتا پور میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ایم کے بشال کو مسٹرکمار کی جگہ پر ٹریفک محکمہ میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ پی اے سی ہیڈکوارٹر پر تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وتل کمار کو اسی عہدہ پر پولیس بھرتی اور پروموشن بورڈ میں تعی