مدھیہ پردیش کے ضلع بیتل کے قبائیلی علاقے دولاریہ میں خودساختہ گاؤ رکشکوں نے گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں چار لوگوں کو بے رحمی سے زدکوب کیا۔ پولیس نے بھی اس بات کی توثیق کی ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ گائے اسمگلروں کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔پچھلے ہفتے پیش ائے واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے کے بعد ‘ پولیس نے علیحدہ طور پر حملہ آوروں کے علاوہ مبینہ گائے تسکروں خلاف ایک مقدمہ درج کیا۔
ضلع بیتل ہیڈکوارٹر سے دس کیلو میٹر فاصلے پر پیش ائے واقعہ کے ویڈیو میں بتایاجارہا ہے کہ چار نوجوانوں کو باندھ کر سارے گاؤں کے سامنے بے رحمی کے ساتھ پیٹا جارہا ہے۔