مردہ آباد: اترپردیش کے مردہ آبادکے مغل پورہ علاقے سے لشکرطیبہ کے مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر یرتندر سنگھ نے بتایا کہ لشکر طیبہ کے مشتبہ دہشت گرد فرحان احمد کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔
جعلی راشن کارڈ، پین کارڈ اور پاسپورٹ بھی اس سے برآمد کیا گیا . دہلی ہائی کورٹ نے دہشت گردی کی سازش کرنے کے الزام میں کچھ روز قبل بری کیا تھا لیکن اسے غیر ملک جانے پر پابندی عائد کی تھی ۔ اس کے باوجود وہ جعلی پاسپورٹ پر کویت گیا تھا ۔
ا نٹلیجنس ایجنسیوں اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہیں ہے ۔ اس نے یہاں فرحان احمد علی کے نام سے جعلی پاسپورٹ اور راشن کارڈ بھی حاصل کر لیا تھا ۔ مسٹر سنگھ نے بتا کہ اس کو چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ آفیسر کی عدالت میں میں پیش کیا جائے گا۔اے ٹی ایس، آئی بی اور مراد آباد پولیس کی مشترکہ ٹیم نے اس کو گرفتار کیا تھا۔