برطانیہ میں پارلیمنٹ کی خواتین ارکان اور ملازمین کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کااسکینڈل سامنے آگیا ہے۔
اپنے آپ کو مہذب ملک کہنے والے برطانیہ میں خواتین کو ہراساں کرنے والے کئی اراکینِ پارلیمنٹ کے نام سامنے آنے کے بعد ان سے استعفے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے ۔ شکایات رپورٹ کرنے کے لیے خواتین پارلیمنٹیرینز کے لیے سیکرٹ واٹس ایپ گروپ بنادیا گیا ہے ۔