چندیری: ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وراٹ کوہلی سے شادی کے بعد انوشکا شرما نے اپنے ریسیپشن کے لئے بھلے ہی سرخ ساڑی کا انتخاب کیا ہو، لیکن اب ان کا دل مدھیہ پردیش کی شان کہے جانے والی چندیری ساڑھیوں پر فدا ہوگیا ہے ۔
انوشکا ان دنوں ضلع اشوک نگر کے چندیری میں اپنی آنے والی فلم ‘سوئی -دھاگا’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ یہاں سے انہوں نے چندیری ساڑھیاں کو اپنی کپڑوں کی الماری کی شان بڑھانے کے لئے خریدا ہے ۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر پیر کو چندیری کے بنکروں کے ساتھ ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ۔ شوٹنگ سے فارغ ہوکر میں نے پورا دن چندیری کی ساڑھیاں خریدنے میں لگایا۔انہوں نے یہاں کے دستکاروں کی تعریف کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ بہت محنت سے ساڑھیاں بناتے ہیں، کبھی کبھی تو پورا ایک مہینہ ایک ساڑھی بنانے میں لگ جاتا ہے ۔ ان کے فن کو میرا سلام۔
واضح رہے کہ ضلع اشوک نگر کا تاریخی قصبہ چندیری اور اپنے فن اور دستکاری کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے ۔