رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: اقتصادی اور معاشی شعبہ میں سرگرم حکام کو عوامی مشکلات حل کرنے کے سلسلے میں دن رات تلاش اور کوشش کرنی چاہیے۔
صدر حسن روحانی نے کابینہ کے ہمراہ ہفتہ حکومت اور ایران کے سابق صدر شہید محمد علی رجائی اور سابق وزير اعظم شہید باہنر کی شہادت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں علوی حکومت کے بعض معیاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عدالت و انصاف ، پاکدامنی، تقوی ، پرہیزگاری ، عوامی کے ساتھ ہمراہی اور ان کی مشکلات کو حل کرنے کے اقدامات علوی حکومت کے اہم معیاروں میں شامل ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اقتصادی اور معاشی امور میں مشغول حکام پر زوردیا کہ وہ اقتصادی اور معاشی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں دن رات تلاش و کوشش کریں۔ اور وعام کی خدمت کو اللہ تعالی کی عبادت سمجھ کر انجام دیں۔